34

انڈین موشن پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کا پاکستانی آرٹسٹوں پر پابندی کیلئے حکومت کو خط

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انڈین موشن پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے پاکستان کے تمام آرٹسٹوں کیلئے بھارتی ویزا کے اجرا پر پابندی کے مطالبے کے بعد پاکستانی اداکاروں پر بالی ووڈ میں کام کرنے کیلئے تاحیات پابندی کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔
پاکستان اور بھارت کے مابین بگڑتے سفارتی و سیاسی تعلقات نے بالی ووڈ میں کام کرنے کے خواہشمند اداکاروں کی خواہشوں پر تاحیات پابندی کی تلوار لٹکادی ہے۔ انڈین موشن پروڈیوسرز ایسوسی ایشن نے بھارتی حکومت کو ایک خط لکھا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاکستان کے تمام اداکاروں پر بھارت میں کام کرنے پر پابندی عائد کی جائے۔

” حکومتِ ہند سے ہماری درخواست ہے کہ تمام پاکستانی آرٹسٹ جو کہ بالی ووڈ کے مختلف شعبوں میں کام کر رہے ہیں کو ورک پرمٹ جاری کرنے پر پابندی عائد کی جائے، ہم یہ مطالبہ بطور فلم پروفیشنل نہیں کر رہے بلکہ بطور ہندوستانی پاکستانی اداکاروں نے دہشتگردی کے معاملے پر ہمارے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے‘۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر پاکستانی آرٹسٹوں پر پابندی عائد کردی گئی تو اس سے نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت کے اندر بھی ایک مضبوط پیغام جائے گا اور یہ تاثر ابھرے گا کہ جب بھارت کی خود مختاری کی بات ہو تو تمام انڈین ایک ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔

Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں