39

میں ناکام اداکارہ نہیں ہوں، اس وقت بھی فلموں میں اداکاری کررہی ہوں:فلم سٹار میرا 

لاہور(آئی این پی) فلم سٹار میرا نے کہا ہے کہ میں ناکام اداکارہ نہیں ہوں بلکہ اس وقت بھی فلموں میں اداکاری کررہی ہوں میرے مخالفین میرے خلاف جو پروپیگنڈہ کررہے ہیں اس سے ان کو کچھ نہیں ملے گا۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک انٹر ویو میں میرا کا کہناتھا کہ میں ایسے لوگوں کی باتوں پر کان نہیں دھرتی بلکہ اپنے کام سے کام رکھتی ہوں میری آنے والی فلمیں ہمیشہ کی طرح شائقین کو ضرور پسند آئیں گی، میں محنت پر یقین رکھتی ہوں اور میری کوشش ہے کہ میں جب تک اداکاری کروں میرے کام کو اسی طرح پسند کیا جائے آنے والی فلموں میں کردار بہت اہمیت کے حامل ہیں جبکہ میں ہمیشہ بہت سوچ سمجھ کر فلمیں سائن کرتی ہوں۔

Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں