26

مجھے سکول کے دنوں میں’’ پنسی ‘‘کہہ کر بلایا جاتا تھا: کرن جوہر

ممبئی(آن لائن)بالی ووڈ فلمساز کرن جوہر نے کہا ہے کہ انہیں سکول کے دنوں میں پنسی(pansy) کہہ کر بلایا جاتا تھالیکن ٹیچر نے ان کو دنیا کا دلیری سے سامنا کرنے کی ہمت دی۔ 
بھارتی میڈیا کے مطابق فلمساز کرن جوہر نے ٹی وی شو انڈیاز نیکسٹ سپر سٹار میں ایک کنٹسٹنٹ کے پنسی جیسے شخص کی طرح پرفارمنس پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ پرفارمنس دیکھ کر مجھے سکول کے دنوں کی یاد آگئی جب انہیں پنسی(pansy) کہہ کر بلایا جاتا تھا، پنسی کا لفظ دنیا میں ان لڑکوں کے لئے استعمال کیاجاتا ہے جو لڑکیوں کی طرح چلتے ہیں، میں لڑکیوں کے گانوں پر ڈانس کرتا تھاجس پر دوست میرا مزاق بناتے تھے جس کے بعد میں ٹیچر کے پاس گیا اورانہوں نے مجھے دنیا کا دلیری سے دنیا کاسامنا کرنے کی ہمت دی۔

Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں