38

سلمان خان کی ’ بیوی‘ زبردستی ان کے گھر پہنچ گئی

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سلمان خان بالی ووڈ کے سب سے چاہے جانے والے کنوارے ہیں جن کے مداح بعض اوقات ایسے کام کر گزرتے ہیں کہ اپنی جان کو خطرے میں ڈال لیتے ہیں، یہاں تک تو بات ٹھیک تھی لیکن اب ایک خاتون مداح نے خود کو سلمان خان کی بیوی ظاہر کرکے ان کے گھر پر ہلہ بول دیا۔
بالی ووڈ کے ”بھائی“ سلمان خان کی مشکلات میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ان کی بیوی کا دعویٰ کرنے والی خاتون نے خودکشی کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں سلمان خان سے دور کرنے کی کوشش کی گئی تو وہ اپنی جان لے لے گی۔دبنگ اداکار سلمان خان کی زندگی میں ایک مسئلہ ختم ہوتا نہیں کہ دوسرا کھڑا ہوجاتا ہے۔ انہیں بھارتی فلم نگری کے سب سے پسندیدہ کنوارے اداکار کا اعزاز ہے لیکن سلمان خان کی ایک خاتون مداح نے ان کے گھر میں گھس کر بیوی ہونے کا دعویٰ کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان اپنی فلم ”ریس 3“ کی شوٹنگ کے باعث گھر میں نہیں تھے ، ان کی ایک خاتون مداح سیکیورٹی گارڈز کو چکمہ دے کر عمارت کی چھت کی طرف بھاگی اورزور زور سے چلانے لگی کہ ”سلمان میرا شوہر ہے۔“خاتون کے ہاتھ میں لوہے کی سلاخیں تھیں ، جسے دکھا کر اس نے سب کو خود سے دور کیا اور دھمکی دی کہ اگر اسے کسی نے کچھ کیا تو وہ ان سلاخوں سے ہی اپنی زندگی کا خاتمہ کرلے گی، خاتون بلڈنگ میں سلمان خان کے اپارٹمنٹ تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئی اور ان کے گھر کا دروازہ زور زور سے پیٹنا شروع کردیا جس پر ایک الارم بجا اور فائر بریگیڈ کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ حیران کن طور پر بلڈنگ کے کسی بھی رہائشی نے واقعے کی اطلاع پولیس کو نہیں دی بلکہ فائر بریگیڈ کے عملے نے ہی خاتون کو قابو کیا اور وہاں سے چلتا کیا۔ سلمان خان کی جانب سے واقعے پر خاتون کے خلاف پولیس کو کوئی شکایت درج نہیں کی گئی۔

Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں