37

فیکٹری مزدور نے مذاق مذاق میں ساتھی کے جسم میں ایسی چیز ڈال دی کہ اس کی موت ہی ہوگئی، انتہائی شرمناک خبر آگئی

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک فیکٹری مزدور نے مذاق میں اپنے ساتھ کے جسم میں ایسی چیز داخل کر دی کہ اس کی موت واقع ہو گئی۔ انڈیا ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ دارالحکومت نئی دہلی کے مضافاتی علاقے ننگلوئی میں واقع پلے ووڈ فیکٹری میں پیش آیا جہاں رویندر نامی مزدور جھک کر لکڑی کا ایک ٹکڑا اٹھانے لگا تو ساتھی ملازم نے اس کی پشت میں ایئرکمپریسر سے آنے والا ہوا کا پائپ داخل کر دیا۔ 
رپورٹ کے مطابق پائپ جسم میں داخل ہونے سے رویندر کے اندرونی اعضاء کو شدید نقصان پہنچا اور اس کے جسم سے خون بہنے لگا۔ خون اتنی تیزی سے بہا کہ ہسپتال لیجاتے ہوئے راستے میں ہی اس کی موت واقع ہو گئی۔ پولیس کے مطابق رویندر کے ساتھ یہ جان لیوا مذاق کرنے والے شخص کا نام انجان مشرا ہے جسے گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔فیکٹری کے دیگر ورکرز نے پولیس کو بتایا کہ ’’رویندر نے پھٹا ہوا ٹراؤزر پہن رکھا تھا جس پر سب لوگ اس کا مذاق اڑا رہے تھے، اس دوران وہ لکڑی اٹھانے کے لیے جھکا تو انجان مشرا نے اس کے پھٹے ہوئے ٹراؤزر سے اس کے جسم میں ہوا کا پائپ داخل کر دیا۔‘‘

Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں