91

آئندہ ماہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی مارکیٹ میں ڈالر اور خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث آئندہ ماہ (اپریل) ملک میں پٹرول کی قیمت میں 3 سے 4 روپے فی لیٹر اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافے سے روپے کی قدر نیچے آئی ہے اور عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ اور انٹر بینک مارکیٹ کی صورتحال کے پیش نظر ملک میں آئندہ ماہ حکومت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 3 سے 4 روپے کا اضافہ کر سکتی ہے۔
ماہرین کے مطابق ڈالر اور خام تیل کی قیمت میں اضافے سے آئندہ ماہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر مجبور ہوگی جس کا حتمی فیصلہ 31 مارچ کو کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ حکومت اگست 2017 سے اب تک پیٹرول 21 روپے اور ڈیزل 18 روپے 50 پیسے فی لیٹر مہنگا کر چکی ہے۔

Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں