90

اسحاق ڈار کی رہائشگاہ کیلئے پارک اکھاڑ کر سڑک بنانے پر ازخودنوٹس،چیف جسٹس کا ڈی جی ایل ڈی اے کو ڈیڑھ کروڑ کے اخراجات ادا کرنے کا حکم

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اسحاق ڈارکی رہائشگاہ کیلئے پارک اکھاڑکرسڑک بنانے پر ازخودنوٹس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثارنے سڑک پر آنے والے ڈیڑھ کروڑ روپے کے اخراجات ڈی جی ایل ڈی اے زاہد اختر زمان کو ادا کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اسحاق ڈارکی رہائشگاہ کیلئے پارک اکھاڑکرسڑک بنانے پر ازخودنوٹس کی سماعت کی۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے ڈی جی ایل ڈی اے سے استفسار کیا کہ بتایاجائے سٹرک پرکتنے اخراجات آئے؟،اس پر زاہد اختر زمان نے بتایا کہ سڑک کی تعمیر پرایک کروڑ 50 لاکھ روپے لاگت آئی،چیف جسٹس آف پاکستان نے حکم دیا کہ یہ اخراجات آپ کوجیب سے اداکرنے ہوں گے۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ وزیرکی زبان جیسے ہی ہلتی ہے،آپ لوگ غلام بن جاتے ہیں،آپ لوگ سیاسی لوگوں کے غلام بن کررہ گئے،چیف جسٹس نے کہا کہ نوکری بچانے کیلئے آپ لوگ کسی بھی حدتک جاسکتے ہیں۔

Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں