108

حج فراڈ میں گرفتار میگھا کے شوہر کو سی آئی اے پولیس نے ایف آئی اے سے چھڑالیا

گجرات (ویب ڈیسک)ایف آئی اے گجرات نے حج فراڈ کیس میں اداکارہ میگھا کے شوہر نوید کو گرفتار کر لیا ملزم نوید اڑھائی کروڑ کے مقدمہ میں ایف آئی اے کا اشتہار ی تھا جس کیخلاف مقامی ایم پی اے حاجی عمران ظفر کے بھائی عدنان ظفر نے مقدمہ درج کرا رکھا تھا۔

ایف آئی اے ٹیم ملزم نوید کو عدالت پیشی پر گرفتار کر کے تھانے لیجارہی تھی کہ چوک پاکستان پہنچنے پر سی آئی اے پولیس نے ایف آئی اے کی گاڑی پر دھاوابول دیا ایس ایچ او ایف آئی اے رائے اکرم نے عملہ کو تشدد کا نشانہ بناتے ملزم نوید کو چھڑوا لیا اور اپنے ساتھ لے گئے ایف آئی اے ایس ایچ او رائے اکرم کا کہنا ہے کہ سی آئی اے کیخلاف کارروائی کیلئے ڈی پی او گجرات کو درخواست دی گئی مگر انہوں نے اپنے ہی عملہ کیخلاف کارروائی کرنے سے انکار کر دیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر گوجرانوالہ ایف آئی اے کو بھی صورتحال سے آگاہ کیا گیا مگر انکی طرف سے کارروائی کرنے ‘ محکمہ کی رٹ بحال کرنیکی بجائے خاموشی اختیار کرنیکا کہہ دیا گیا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم نوید نے ایم پی اے کے بھائی عدنان ظفر سے 2017ءمیں حج پر 62افراد کو بھجوانے کیلئے دو کروڑ 52لاکھ 92ہزار کی رقم لی تھی مگر انہیں حج پر بھی نہ بھجوایا اور رقم کی ادا ئیگی کی بجائے جعلی چیک تھما دئیے جس پر 14نومبر 2017ءکو تھانہ میں فراڈ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا ہمارے ساتھ زیادتی ہوئی ہے سی آئی اے انچارج صیغم کا کہنا ہے کہ ملزم نوید اسکی اہلیہ اداکارہ میگھا ، لیگی ایم پی اے حاجی عمران ظفر کے درمیان معاملات حل کروانے کیلئے مجبورا اعلیٰ حکام کی سفار ش پر پکڑنا پڑا لیکن یہ بھی سچ ہے کہ سی آئی اے میں انکے خلاف کوئی مقدمہ درج نہ تھا۔

Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں