71

”سر ہم آپ کی عزت کرتے ہیں لیکن ۔۔۔“علی ظفر بھی میدان میں آگئے ،عمران خان کو ایسی کھری کھری سنا دیں کہ کپتان کبھی تصور بھی نہ کر سکتے تھے 

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کا فائنل اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان 25مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا ،اس ایونٹ نے اب تک پاکستانیوں کو خوب لطف اندوز کیا اور اس کا اندازہ اس بات سے لگا یا جا سکتا ہے کہ لاہور میں ہونے والے دونوں میچوں میں پاکستانی بڑھ چڑھ کر سٹیڈیم پہنچے اور پاکستان میں کرکٹ کو خوب سپورٹ کیا ،یہ ہی حال کراچی کا بھی ہے جہاں چند ہی گھنٹوں میں فائنل میچ کی تمام ٹکٹس خرید لی گئیں اور انوکھی تاریخ رقم ہو گئی ۔ایک طرف تو پاکستانی اس خوبصورت ایونٹ اور اپنے پسندیدہ کھیل سے لطف اندوز ہو رہے ہیں تو دوسری جانب سیاست دان انتخابات سے قبل اپنی سیاسی دکانیں چمکا رہے ہیں اور ایک دوسرے کے خلاف خوب بیانات دے رہے ہیں ۔ایسا ہی کام تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کیا تو معروف گلو کار علی ظفر نےانہیں ایسا نہ کرنے کا مشورہ دے دیا ۔

تفصیل کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان نے شریف اور ڈار خاندان پر منی لانڈرنگ اور کرپشن کے الزامات لگائے اور روپے کی قدر میں کمی پر اسحاق ڈار کی پالیسیوں کو ذمہ دار ٹھہرایاتو علی ظفر سے بھی چپ نہ رہا گیا اور اس پر جواب دیتے ہوئے کہا ”سر،اس ملک کے لیے آپ کی کوششوں پر ہم آپ سے پیار کرتے ہیں لیکن شائد مختلف معاملات پر ٹائمنگ اہمیت رکھتی ہے،آج کرکٹ گھر آنے پر قوم جشن منا رہی ہے ،آپ کرکٹ ہیرو بھی ہیں اس لیے ہمیں آپ سے امید ہے کہ اگر آپ عوام کو ملنے والی ان خوشیوں میں شرکت نہیں کر سکے لیکن آ پ اسے ضرور سراہیں گے۔ “گلو کار کے اس جواب پر سوشل میڈ یا پر تہلکہ مچ گیا اور لوگوں نے بھی اپنے جذبات کا اظہار کیا ۔

ایک شخص نے کہا کہ کرکٹ ملک سے زیادہ اہم تو نہیں ہے یہاں کی عوام قرضوں کے دلدل میں۔پھنس چکی ہے ۔ آپ اپنی کرکٹ انجواے کریں

ایک سوشل میڈ یا صارف نے سوال کیا کہ آپ پیس ایس ایل کے لیے مفت میں کام کرتے ہو

عامر بٹ نے کہا کہ بُغضِ نواز میں اندھا ھوگیا ھے عمران نیازی، اقتدار کے نشے میں دھت یہ شخص ھر وقت نوازشریف کیخلاف جھوٹ اور بہتان طرازی کر کے سمجھتا ھے کہ پاکستان کا لیڈر ھے

ایک شخص نے کہا کہ اب علی ظفر جیسے لڑکے عمران خان کو سبق پڑھائیں گے

Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں