35

نوجوان دلہن شادی کے موقع پر ایسالباس پہن کر آگئی جو آج تک کسی دلہن نے نہ پہنا، سب لوگوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں

نئی دلی(نیوز ڈیسک) شادی کے موقع پر دلہن کا بھاری بھرکم لہنگا مشرقی شادیوں کی صدیوں پرانی روایت ہے لیکن بھارت میں ایک دلہن نے اپنی شادی کے موقع پر لہنگے کی بجائے ایسا مختصر اور چست لباس زیب تن کرلیا کہ ہر کوئی اس کا منہ دیکھتا رہ گیا۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق راشیکا یادیو نامی اس دلہن نے اپنی شادی کے دن کے لئے انتہائی مختصر کرتی کا انتخاب کیا جس کے ساتھ جینز کی پتلون اور جوگر پہن کر یہ انوکھی دلہن سٹیج پر آن پہنچی۔ اس دلہن کو دیکھ کر مہمانوں کے لئے فیصلہ کرنا مشکل ہو رہا تھا کہ اس لڑکی کی شادی ہے یا یہ جاگنگ کے لئے نکل رہی ہے۔ جب اس دلہن کی تصاویر سوشل میڈیا پر آئیں تو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں اور اب تک ہزاروں بار ان تصاویر کو شیئر کیا جاچکا ہے۔ 
اس منفرد دلہن کے سر پر سجے پھولوں اور اس کے زیورات و رنگین کرتی سے تو یہ کسی حد تک دلہن لگتی ہے لیکن اس کی جینز کی پتلون اور جاگرز پر نظر پڑے تو یوں لگتا ہے گویا ابھی جم سے واپس آ رہی ہے یا شاید جاگنگ ٹریک کا رخ کرنے والی ہے۔ نرالی دلہن کے اس عجیب و غریب عروسی لباس نے سوشل میڈیا پر خوب ہلچل مچارکھی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد اس کے عجیب و غریب ذوق کو تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے لیکن ایسے لوگوں کی بھی کمی نہیں جو اسے سادہ اور آزاد مزاج قرار دیتے ہوئے اس کی حمایت کر رہے ہیں۔

Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں