56

”ثانیہ بھابھی اپنے شوہر پر نظر رکھو “شعیب ملک کی شائستہ لودھی کے ساتھ ایسی تصویر سامنے آگئی کہ سوشل میڈ یا پر ہنگامہ برپا ہو گیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف پاکستانی میزبان شائستہ لودھی اور سٹار آل راﺅنڈر شعیب ملک کی تازہ تصویر منظر عام پر آگئی ۔تفصیل کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈاکٹر شائستہ لودھی نے ایک تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ کسی ریسٹورنٹ شعیب ملک کے ساتھ کھانا کھا رہی ہیں ۔تصویر میں دونوں کافی خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں ۔ادھر شعیب ملک کے سامنے ٹیبل پر پیسے بھی رکھے ہوئے ہیں جو شائد کھانے کا بل دینے کے لیے تھے ۔اس تصویر کے ساتھ ڈاکٹر شائستہ لودھی نے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ بہت عرصے بعد اپنے دوست کے ساتھ کھانا کھایا ،اس پر جواب دیتے ہوئے شعیب ملک نے بھی شائستہ لودھی کا شکریہ ادا کیا ۔

اس تصویر کو دیکھ کر سوشل میڈ یا صارفین نے اپنے جذبات کا اظہار کیا ۔

ایک خاتون نے کہا کہ شعیب ملک پر پھر بھی یقین کیا جا سکتا ہےلیکن شائشتہ کا نہیں

ایک لڑکے نے کہا رکو میں ثانیہ بھابھی کو بتا تا ہوں

ایک شخص نے کہا کہ بھابھی شعیب بھائی کو کنٹرول میں کریں

Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں