36

معروف سیاستدان نے شادی کر لی ، تصاویر بھی سامنے آ گئیں

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر عبدالرو¿ف صدیقی کے ولیمے کی تقریب میں مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق57 سالہ رو¿ف صدیقی کے ولیمے کی تقریب گزشتہ رات عائشہ منزل ایف بی ایریا میں منعقد کی گئی تھی جس میں رشتہ داروں اور دوست احباب کے علاوہ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی، پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی منظور وسان، پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا، پاک سرزمین پارٹی کے انیس قائم خانی، انیس ایڈوکیٹ، ڈاکٹر صغیر، وسیم آفتاب، افتخار رندھاوا، نیک محمد اور سیف یار خان سمیت دیگر سیاسی رہنماو¿ں نے بھی شرکت کی۔

تقریب ولیمہ میں پاک سر زمین پارٹی کے انیس قائم خانی نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار سے بھی ملاقات کی اور دونوں رہنماو¿ں نے ایک دوسرے کو گلے لگا کر استقبال کیا۔ررو¿ف صدیقی رواں ماہ کے آغاز میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ان کا نکاح مکہ مکرمہ میں شیخ صالح زین العابدین الشیعبی نے پڑھایا تھا۔رو¿ف صدیقی اگست 2013 میں ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر سندھ اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔

Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں