75

شام پر امریکی حملہ کب ہو سکتا ہے ، اہم ترین خبر آ گئی

دمشق(ویب ڈیسک):شام پر امریکی حملہ کب ہو سکتا ہے ، اہم ترین خبر آ گئی۔اب تک کی اطلاعات کے مطابق امریکا اور اتحادی 48 گھنٹے کے اندر شام پر حملہ کرسکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق شام میں شہریوں پر کیمیائی حملوں کے بعد امریکہ نے شام کے خلاف فوجی کاروائی کا فیصلہ کیا تھا جس پر روس نے بھی جوابی کاروائی کا اعلان کر دیا تھا ۔

جس کے بعد پینٹا گون اور وائٹ ہاوس میں اختلاف آ چکا ہے۔پینٹا گون کا کہنا تھا کہ ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ میں بھی سول ملٹری اختلاف جڑ پکڑ چکے ہیں۔جس کے بعد امریکی صدر بھی ٹھنڈے پڑ چکے ہیں ۔گزشتہ روز اپنے بیان میں انہوں نے شام پر حملے کا ٹائم فریم دینے سے معذوری ظاہر کی تھی تا ہم تازہ اطلاعات کے مطابق امریکا اور اتحادی 48 گھنٹے کے اندر شام پر حملہ کرسکتے ہیں۔

شام کے شہر ڈوما سے باغیوں کا انخلا مکمل ہوگیا ہے اور شہر کا انتظام روسی ملٹری پولیس نے سنبھال لیا جبکہ غوطہ کا کنٹرول شامی فوج نے سنبھال لیا ہے۔روس اور امریکہ کے مابین ہاٹ لائن مکمل طور پر بحال ہو چکی ہے جبکہ روس نے 11جنگی جہاز شام کی بندرگاہ سے نکال لئیے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شام پر حملے کے حوالے سے اگلے 48 گھنٹوں میں بڑی پیش رفت سامنے آ سکتی ہے۔

Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں