59

”میرے سوال پر عمران خان اور نواز شریف دونوں یہ کام کرتے ہیں تو میرا کیا قصور ہے “چوہدری نثار نے ایسی بات کہہ دی کہ عمران خان اور نوازشریف دونوں حیران پریشان رہ جائیں گے

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری نثارنے کہا ہے کہ عمران خان اور نواز شریف مجھ سے متعلق سوالات پر چپ ہو جاتے ہیں تو اس میں میرا کیا قصور ہے ۔ان کا کہناتھا کہ بڑے بڑے امتحان آئے کبھی پارٹی نہیں چھوڑی ۔پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی آزاد گروپ کا حصہ نہیں ہوں ،گروپ بنانے والے اور لوگ ہونگے ،میں ایسا نہیں ہوں ۔ان کا کہنا تھا کہ غلط فہمی دور کرلیںمیں کبھی کسی کے آرڈر پر نہیں چلا ،کوئی بھی دو نمبر لوگوں کی باتوں میں نہ آئے ۔اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ عمران خان آپ سے ملاقات کے سوال پر خاموشی اختیار کر کے معنی خیز ہنسی ہنستے ہیں ،کیا آپ کی عمران خان سے ملاقات ہوئی ۔اس پر جواب دیتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ عمران خان بھی میرے سوال پر چپ ہو جاتے ہیں اور نواز شریف بھی مجھ سے متعلق سوالات پر خاموشی اختیار کر لیتے ہیں اس میں میرا کیا قصور ہے ۔

Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

”میرے سوال پر عمران خان اور نواز شریف دونوں یہ کام کرتے ہیں تو میرا کیا قصور ہے “چوہدری نثار نے ایسی بات کہہ دی کہ عمران خان اور نوازشریف دونوں حیران پریشان رہ جائیں گے” ایک تبصرہ

  1. Thank you for sharing excellent informations. Your web site is very cool. I’m impressed by the details that you have on this website. It reveals how nicely you perceive this subject. Bookmarked this web page, will come back for more articles. You, my pal, ROCK! I found simply the info I already searched all over the place and just couldn’t come across. What a great web-site.

    http://www.furtdsolinopv.com/

اپنا تبصرہ بھیجیں