71

فاسٹ باولر عثمان شنواری کو نامناسب رویے پر جرمانہ ہو گیا

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کپ میں خراب رویے کی وجہ سے احمد شہزاد کے بعد عثمان شنواری کو بھی جرمانہ کردیا گیا ۔فیصل آباد میں جاری ون ڈے کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوران فیڈرل ایریاز کے پیسر عثمان شنواری نے پنجاب کیخلاف میچ میں عمدہ باولنگ کرتے ہوئے 51رنز دے کر 5وکٹیں حاصل کیں، اس دوران ایک بیٹسمین کو آوٹ کرنے پر ان کے نامناسب رویے کی میچ آفیشلز نے رپورٹ کردی،بعد ازاں کیس کی سماعت کے بعد فاسٹ بولر کو میچ فیس کا 50فیصد جرمانہ کردیا گیا۔

اس سے قبل احمد شہزاد خیبر پختونخواکیخلاف میچ میں صرف36گیندوں پر 14چوکوں کی مدد سے 72رنز بنا چکے تھے کہ محمد عرفان کے تھرو پر رن آوٹ ہوگئے، وہ میدان چھوڑنے کے بجائے کریز پر کھڑے رہے اور ساتھی بیٹسمین رضوان حسین پر ناگواری کا اظہار بھی کیا،احمد شہزاد کو میچ فیس کا 40فیصد جرمانہ کیا گیا تھا۔

Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں