53

انگلینڈ میں شاداب خان ایک بار پھر چھا گئے ،لیگ سپنر نے ایسا کارنامہ سر انجام دے دیا کہ آپ بھی تعریف کرنے پر مجبور ہو جائیں گے

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)نارتھمپٹن شائر کے خلاف چار روزہ میچ میں لیگ سپنر شاداب خان کی تباہ کن باولنگ کے باعث میزبان ٹیم 259رنز بناکر آوٹ ہوگئی، پاکستان نے پہلی اننگز میں بغیر نقصان کے 6 رنز بنالیے ہیں۔نارتھمپٹن میں شروع ہونے والے میچ کی پہلی اننگز میں ہوم ٹیم 74ویں اوور میں 259رنز بناکر آوٹ ہوگئی، روسنگٹن نے 90 رنز سکور کیے، نیوٹن نے 35رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے لیگ سپنر شاداب خان نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 77رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں، 2 وکٹیں راحت علی اور ایک وکٹ حارث سہیل کے حصے میں آئی۔خراب روشنی کے باعث جب پہلے دن کا کھیل وقت سے پہلے ختم ہوا تو پاکستان بغیر کسی نقصان کے 6 رنز بنالیے تھے، اظہر علی اور امام الحق 3،3 رنز بنا کر ناٹ آوٹ ہیں۔

Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں