35

مانسہرہ میں شادی کی تقریب میں خواجہ سرا رقص کیلئے پہنچ گئے لیکن پھر ایسا کام ہو گیا کہ کھلبلی مچ گئی

مانسہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )مانسہرہ کے علاقے دھمن شریف میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے خواجہ سرا جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم خواجہ سرا کو قتل کرنے کے بعد فرار ہو گیا جس کی گرفتاری کے لیے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب دھمن شریف میں خواجہ سراو¿ں نے اپنے ساتھ کے قتل کے خلاف احتجاج کیا اور مظاہرین کا کہنا تھا کہ رقم کے لین دین کے تنازع پر ریاض نامی شخص نے خواجہ سرا کو قتل کیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ملزم کو فوری طور پر گرفتار کر کے اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل مظفر گڑھ میں بھی رقم نہ دینے پر بھائی نے دوستوں کے ساتھ مل کر تشدد اور فائرنگ کر کے اپنے خواجہ سرا بھائی کو زخمی کر دیا تھا۔رواں برس فروری میں بھی راولپنڈی میں نشے میں دھت شخص نے دوستی نہ کرنے پر ایک خواجہ سرا کو قتل کر دیا تھا۔

Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں