41

توہین عدالت کیس، سپریم کورٹ نے رحمان ملک کو نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں سینیٹر رحمان ملک کو نوٹس جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی ۔عدالت نے حکم کے باوجودتنخواہیں اور مراعات واپس نہ کرنے پر رحمان ملک کو نوٹس جاری کردیا۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ رحمان ملک کیخلاف سنگین نوعیت کی عدالتی آبزرویشن موجود ہیں ، رحمان ملک نے بطور سینیٹر مانیٹر فنڈز واپس نہیں لئے ،رحمان ملک سے فنڈ واپسی کیلئے الیکشن کمیشن اور سینیٹ نے کوئی ایکشن نہیں لیا۔عدالت نے رحمان ملک کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔

Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں