17

یہ خبر پڑھنے کے بعد آپ اپنے کان کی میل صاف کرنے سے قبل 10بار سوچیں گے

نیویارک(نیوزڈیسک)اگر آپ اپنے کان کو صاف کرنے کے لئے swabsیعنی کاٹن کی تیلیوں کا استعمال کرتے ہیں تو خبردار ہوجائیں اور آئندہ کبھی بھی ان سے کان صاف مت کریں۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ جب ہم اپنے کان صاف کرتے ہیں توکان میں موجود ویکس باہر آنے کی بجائے کان کے اندر چلی جاتی ہے اور جتنی زور سے ہم تیلی کان میں ڈالتے ہیں اتنا ہی ویکس کان کے اندر جاتا ہے۔بعض اوقات ایسے بھی ہوجاتا ہے کہ یہ ویکس روئی والی تیلی کی وجہ سے کان کے پردے کے اوپر آجاتی ہے اور بہت سے مسائل کی وجہ بنتی ہے۔امریکی ماہر ڈاکٹر ڈگلس بیکوس کا کہنا ہے کہ سب سے اچھی چیز یہ ہے کہ کان میں کوئی چیز بھی نہ ماری جائے۔اس کا کہنا ہے کہ جب ہم کان صاف کرتے ہیں تو کان کی جلد پر انفیکشن کے امکانات بڑھ جاتے ہیں لہذا کبھی بھی خون کان صاف نہ کریں بلکہ اس کے لئے اپنے معالج سے رابطہ کریں کہ وہ خود آپ کے کان صاف کرے۔

Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں