40

کسی کے بھی آئی فون کا پاسورڈ آپ کتنی آسانی سے حاصل کرسکتے ہیں؟ ایسا آسان ترین طریقہ سامنے آگیا کہ کوئی خوابوں میں بھی نہ سوچ سکتا تھا

سان فرانسسکو(نیوز ڈیسک)موبائل فون سکیورٹی کے بارے میں کی گئی ایک حالیہ تحقیق میں آئی فون صارفین کیلئے تشویشناک انکشاف سامنے آیا ہے کہ ان کے پاسورڈ چوری ہونے کا خطرہ ان کے تصورات سے کہیں زیادہ ہے۔

اخبار دی انڈیپینڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق سکیورٹی تحقیق کار فیلکس کراس کا کہنا ہے کہ آئی فون صارفین کو عام طور پر سسٹم الرٹ بھیجے جاتے ہیں جو بظاہر iOS آپریٹنگ سسٹم کے آفیشل الرٹ نظر آتے ہیں، لیکن دراصل یہ پاسورڈ اور دیگر قیمتی معلومات چوری کرنے والے وائرس حملے ہوتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ عموماًتجربہ کار اور ٹیکنالوجی سے واقفیت رکھنے والے صارفین بھی فرق نہیں کرپاتے کہ یہ اصلی الرٹ ہیں یا پاسورڈ چرانے کیلئے کی جانے والی کارروائیاں، جنہیں عام زبان میں ’فشنگ اٹیک‘ کا نام دیا جاتا ہے۔

فیلکس کا کہنا تھا کہ iOSآپریٹنگ سسٹم نے صارفین کی اس طرح کی تربیت کردی ہے کہ وہ کسی بھی پاپ اپ الرٹ کی حقیقت جانے بغیر اس میں معلومات درج کردیتے ہیں، جو ان کیلئے بڑے نقصان کا سبب بن سکتا ہے۔ انہوں نے 30 لائنوں سے بھی کم کوڈ پر مبنی ایک جعلی iOSپاپ اپ تیار کیا جس کے ذریعے کچھ صارفین سے ان کے iTunes پاسورڈ مختلف مقاصد کیلئے مانگے گئے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان صارفین نے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے اپنے پاسورڈ جعلی الرٹ میں درج کردئیے اور یوں یہ تمام پاسورڈ ان کے پاس پہنچ گئے۔

Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں