25

پنجاب کا پہلا ”فیملی گالا فیسٹیول “ پولیس کے37ہزار افسر ، اہلکار وںو شہداءکی فیملیز کو ڈپریشن سے کیسے نکالا گیا ؟ ڈاکٹر حیدر اشرف کا تا ریخی اقدام

لاہور(سپیشل رپورٹ )لاہور پولیس نے 37 ہزار پولیس افسران و اہلکاروں کے اہلخانہ کیلئے ریس کورس پارک میں شاندار اور پروقار فیملی گالا فیسٹیول کے انعقا د کے بعد پنجاب کے دیگر اضلاع اور دیگر صوبوں میں پولیس کے اعلی افسران نے ڈی آئی جی لاہور ڈاکٹر حیدر اشرف کی جانب سے فیملی گالا ایسے پروگرام کی تعریف کے ساتھ ایسے فیسٹیول کے انعقاد کےلئے مشاورت شروع کر دی۔

بتایا گیا ہے کہ لاہور پولیس کے فیملی گالا فیسٹیول میں اعلیٰ افسران سمیت ہزاروں پولیس اہلکاروں کے اہلخانہ اور بچوں نے بھرپور شرکت کی۔ بچوں کی سیروتفریح کیلئے ملکی و غیر ملکی مشہور برانڈز کے کھانے پینے کے سٹالز ، جھولوں ، رائیڈنگ، میجک شو، ڈولفن بائیکس کی سواری، پیٹ شو، مہندی اور فیس پینٹنگ کے علاوہ لکی ڈرا کے ذریعے قیمتی انعامات کا بھی انتظام کیا گیا۔ جہاں پولیس اہلکاروں کے بچوں نے جھولوں اور کھانے پینے کی اشیاءسے خوب لطف اٹھایا وہیں پر ڈی آئی جی کیپٹن (ر) سید احمد مبین شہید و دیگر لاہور پولیس کے شہداءکے اہلخانہ اور بچوں نے شرکت کی۔ آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے اہلخانہ سمیت فیملی گالا فیسٹیول میں خصوصی شرکت کی اورتمام سٹالز کے دورے کے بعد لکی ڈرا میں جیتنے والے خوش نصیب پولیس اہلکاروں کے درمیان انعامات بھی تقسیم کیئے۔ اس موقع پر آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے کہا کہ ملک وقوم کی شب و روز خدمت کرنے والے پولیس اہلکاروں اور ان کے ہلخانہ اور بچوں کیلئے فیملی گالا فیسٹیول کا انعقادایک انتہائی عمدہ اقدام ہے۔ ایسی سرگرمیاں پولیس اہلکاروں کو سٹریس سے نکالنے کیلئے جاری رہنی چاہئیں۔ پولیس اہلکار اپنی جانیں قربان کر کے قوم کو سکون کی نیند فراہم کر رہے ہیں۔ کامیاب ایونٹ کے انعقاد پر ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کو خصوصاََ مبارک باد دیتا ہوں۔

اہلکاروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا اوران کی فلاح وبہبود میں بڑھ چڑھ کر حصہ ڈالنا اپنی بنیادی ذمہ داری سمجھتا ہوں۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے بھی مختلف سٹالز کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور پولیس نے تاریخ میں پہلی بار اعلیٰ سطح پر تمام فورس کے اہلخانہ اور بچوں کیلئے سیروتفریح کا موقع فراہم کیا ہے جہاں پولیس اہلکاروں کے اہلخانہ اور بچے محظوظ ہورہے ہیں۔ آئندہ بھی ایسے شاندار ایونٹس کا انعقاد کیا جائیگا جس کے ذریعے پولیس اہلکاروں کا مورال بلند ہوسکے اور ان کو سیروتفریح کے مواقع حاصل ہوسکیں۔

Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں