46

چوہدری شجاعت نے (ن) لیگ کو کالعدم جماعت قرار دے دیا

مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت نے کہا ہے کہ جو ایک بار بگڑ گیا وہ پھر نہیں سدھرتا۔ شہباز شریف کے صدر بننے سے مسلم لیگ (ن) کے رویہ میں کوئی بہتری نہیں آئے گی۔ چوہدری شجاعت نے (ن) لیگ کو کالعدم جماعت قرار دے دیا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ہم گالم گلوچ کی سیاست نہیں کرتے۔ سپریم کورٹ اور فوج کے خلاف باتیں کرنا مناسب نہیں، ایسی گفتگو بند کرنا مشکل نہیں ہے شہباز شریف کے پارٹی صدر بننے سے متعلق سوال کے جواب میں چوہدری شجاعت نے کہا کہ اس فیصلے سے مسلم لیگ (ن) کے رویہ میں بہتری نہیں آئے گی۔ جو ایک دفعہ بگڑ جائے وہ پھر نہیں سدھر سکتا۔
چوہدری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ صادق سنجرانی کے چیئرمین سینیٹ بننے سے بلوچستان کا احساس محرومی کم ہوگا۔

Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں