34

علیم خان کو جوتا پڑنے کے بعد عمران خان شدید دلبرداشتہ۔۔ ہزاروں کارکنوں کے سامنے کیا حرکت کر ڈالی

گجرات(ویب ڈیسک): چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان علیم خان کوجوتا لگنے سے دلبرداشتہ ہوگئے، پارٹی جھنڈا اور مائیک پھینک کرچل دیے۔ میڈیا ررپورٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آج گجرات میں عوامی جلسے سے خطاب کررہے تھے کہ ان کے خطاب کے دوران کسی نے عمران خان پرجوتا پھینک دیا۔ تاہم جوتا عمران خان کے ساتھ کھڑے پی ٹی آئی رہنماء علیم خان کے سینے پرلگا۔

عمران خان نے جوتا پھینکے جانے پرشدید غم وغصے کا اظہار کیا۔علم خان کے جوتا لگنے پرعمران خان پارٹی جھنڈا اور مائیک پھینک کرچل دیے۔ جبکہ اس کے برعکس علیم خان جوتا لگنے کے بعد بھی مسکراتے رہے۔واضح رہے عمران خان پرآج جوتا پھینکے جانے کا دوسرا واقعہ ہے۔اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی کاقافلہ جب گجرات میں پہنچا توعمران خان پرایک شخص نے جوتا پھینک دیا۔ پی ٹی آئی کارکنان نے متعلقہ شخص کوپکڑ خوب تشدد کانشانہ بنایا۔پکڑے گئے شخص پرعمران خان کی گاڑی پرجوتا پھینکنے کا الزام لگایا گیا۔مبینہ شخص کوپولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں