23

مشن کی تکمیل تک کبھی پیچھے نہیں ہٹوں گا: نواز شریف

مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ جو مشن چن لیا ہے اس کی تکمیل تک کبھی پیچھے نہیں ہٹوں گا۔
اسلام آباد میں پارٹی کے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ہم نے قلیل مدت میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا۔ آج دل چاہتا ہے کہ کہیں منصوبوں کا افتتاح کرنے جاؤں۔ یقین ہے شاہد خاقان عباسی اور شہبازشریف بھی مجھے اس وقت مجھے یاد کرتے ہوں گے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ جو میرے ساتھ ہوا اس کے بعد کسی چیز کا افتتاح کرنے کا دل نہیں چاہتا۔ انسان کا دل ٹوٹ جاتا ہے لیکن میرا دل اتنا بھی نہیں ٹوٹا کہ پیچھے ہٹ جاؤں۔ جو مشن چن لیا ہے اس کی تکمیل تک کبھی پیچھے نہیں ہٹوں گا، یہ ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح سے ہمارے ستر سال گزرے۔ آئندہ ستر سال ویسے نہیں گزرنے چاہئیں۔ اگلے ستر سال بہتر بنانے کیلئے آپ کے قدم سے قدم ملا کر چلوں گا، آپ کو مجبور کروں گا کہ میرے ساتھ چلیں۔
نواز شریف نے کہا کہ (ن) لیگ کا منشور اب صرف ان چار الفاظ پر ہوگا کہ ’ووٹ کو عزت دو‘۔ کوئی نعرہ لگائے نہ لگائے لاکھوں کے مجمہ یہی نعرہ لگارہا ہے، اس کا مطلب ہے عوام کے حق حکمرانی کو اور انہیں عزت دو۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ نعرہ اپنی ذات کیلئے نہیں لگاتا، میری ذات کی کوئی حیثیت نہیں۔ اگر اب کسی کی حیثیت ہے تو قوم ملک اور آنے والی نسلوں کی ہے۔
 

Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں